بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

328
The development and prosperity

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق چیئر مین سینیٹ اور رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے چاغی منرل راہداری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چاغی منرل راہداری میں کئی منصوبے زیرِ غور ہیں،چاغی اور گر دو نواح کے علاقوں کے معدنی ذخائر کی گوادر بندرگاہ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے چاغی سے گوادر تک ریلوے لائین تعمیر کی جائے گی،چاغی میں بجلی سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے گرڈ اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سابق چیئر مین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر اور اس حوالے سے عملی اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو نوکنڈی شہر کی ترقی کے حوالے سے نوکنڈی ماسٹر پلان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔