ڈھاکا:(بین الاقوامی نیوز ڈیسک)مقامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفے سے قبل اور بعد کی صورتحال سے متعلق بنگلا دیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے کہا ہے کہ ملک میں ابتر حالات بہتر ہورے ہےں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 3سے 4 روز میں حالات معمول پرآجائیں گے۔
سرکاری ٹیلی ویژن پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ جس کے لیے فضائیہ اور بحریہ سربراہان کا تعاون جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے تمام اہلکار پورے ملک میں تعینات ہیں،عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے بھی ملکی صورتحال بات چیت کی ہے جبکہ فوجی سربراہوں نے طلبہ رہنماو¿ں، سیاسی جماعتوں اور صدر سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
آرمی چیف وقار الزماں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملکی صورتحال کی بحالی میںمحمد یونس کو تمام طبقہ فکر کی حمایت اوربھرپور مدد حاصل رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد یونس کی واپسی پر عبوری حکومت کل رات تک حلف اٹھا لے گی اور کل رات ہی 8 بجے تک عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری ہوجائے۔ تقریب حلف برداری میں 400 افراد کی شرکت متوقع ہے۔