ایران: 2022 ء کے مظاہروں میں شریک شہری کو پھانسی دے دی گئی

162

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں 2022 ء کے احتجاجی مظاہروں میں شریک ایک شہری کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق غلام رضا رئیسی کو مظاہروں کے دوران ایرانی فوجی افسر کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ یاد رہے کہ ایران میں اخلاقی پولیس کی حراست کے دوران مہسا امینی نامی لڑکی کی موت کے بعد ستمبر 2022 ء میں ملک گیر مظاہرے ہوئے تھے۔اس دوران مشتعل شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیاتھا۔ حکومت نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مظاہروں کو دبا دیا تھا ،جس کے بعد احتجاج میں شریک افراد کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔