ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان

83

اسلام آباد(آن لائن)او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا،ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق راجگرایکسپلوریٹری کنواں۔1 کی کھدائی 9 جنوری 2024 کو شروع کی گئی،کنویں کی 3774 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی،ابتدائی نتائج کے مطابق راجگر کنواں۔1سے 1 کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے،کنواںنمبر ایک سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے،نئی پیداوار سے اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔