کوئٹہ میں بجلی اور گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،ذوالفقارعلی

148

کوئٹہ ( آئی این پی )جماعت اہلسنت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی اور گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا صوبائی حکومت شہریوں کو بنیادی حقوق دینے میں یکسر طور پر ناکام دکھائی دے رہا ہے گرمی سردی میں 24گھنٹوں میں صرف آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے وہ بھی انتہائی بدحالی کے ساتھ ہر دس منٹ کے بعد آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے عوام ابھی بھی اس وقت بھاری بل جمع کرنے پر مجبور ہے پھر بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے بجلی کے بحران کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا کاروباری حضرات نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں اعلیٰ حکام کو گیس بجلی پانی کے بارے میں سوچنا چاہیے سردیوں کی طرح گرمیوں میں بھی گیس فراہم کرنے میں ناکام ہے گرمیوں میں گیس پریشر کی مسائل آ رہے ہیں تو اس سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے حکومت کو چاہیے کہ فل فور گیس پریشر مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گرمیوں میں بجلی فراہم کرنے میں ناکام اور پانی کا بحران شدید اختیار کر چکاہے دارالحکومت کوئٹہ میں پانی گیس بجلی پر حکومت فلفور اس مسئلہ پر توجہ دینا چاہئے اور اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ایم پی اے ایم این اے غائب ہیں جیسے کہ ان کا عوام کے ساتھ کوئی تعلق رہا ہے نہ رہے گا عوام سے بنیادی حقوق دینے کے لئے ووٹ حاصل کی مگر عوام کو حق دلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ان کا نعرہ صرف ووٹ حاصل کرنے تک تھا اور کچھ بھی نہیں عوام کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ٹوٹے پھوٹے روڈ ہر طرف کھنڈرات کا مناظر پیش کر رہے ہیں ہر جگہ نالیاں دریا کا مناظر پیش کر رہے ہیں منیر احمد روڈ مغربی بائی پاس مشرقی بائی پاس سیٹلائٹ ٹاون و دیگر علاقے کے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں حکومت کی طرف سے کچھ کاموں میں بہتری آئی ہے لیکن کوئٹہ کے خوبصورت کے لیے مستقل طور پر حل نکالے جائیں۔