چین میں شادیوں کی تعداد 12 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

170

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں شادیوں کی تعداد 12 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ چین میں معیشت کی سست روی اور زندگی کے اخراجات میں اضافے کے باعث زیادہ نوجوان اپنی شادیاں ملتوی کر رہے ہیں ۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں شادی کرنے والے چینی جوڑوں کی تعداد 2013 ء کے بعد اپنی کم ترین سطح پر رہی۔ اس دوران مجموعی طور پر 34لاکھ 30ہزار جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جو ایک سال پہلے کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4لاکھ 98ہزار کم ہے۔ چین میں شرح پیدایش میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے شادیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔