بشریٰ بی بی کیسزکی تفصیلات میںڈی جی آپریشن راولپنڈی طلب

116

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی، گرفتاری سے روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو 9مئی کے کیسز میں شامل کیا گیا، ایک کیس میں کہا گیا انوسٹی گیشن شروع نہیں ہوئی لیکن گرفتار کرنا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ کھوسہ صاحب 9مئی کو اب سوا سال ہو چکا ہے ،لاہور ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آیا ہے کہ ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا ایک کیس میں ضمانت یا بری ہو جائے تو دوسرے میں گرفتار کر لیا جائے،چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ 9مئی کی ایف آئی آر کہاں کی ہے؟وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ تمام 11ایف آئی آرز 9مئی کی ہی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز کو 7اگست کو طلب کرلیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو بلا کر 9مئی کیسز کاا سٹیٹس پوچھ لیتے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کردی۔