اسٹیڈیم سے زیادہ کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، وزیراعظم

79

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے،کرکٹ ٹیم کی دوبارہ تشکیل نو کریں ،صرف میرٹ پر منتخب کریں، وزیراعظم بھی میرٹ کے خلاف کسی کی سفارش کرے تو نہ مانیں، کھیلوں کے میدان کو ، کرکٹ کو یا ہاکی کی سہانی پرانی بسری یادیں تازہ کرسکتے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کرکٹ اسٹیڈیم جدید خطوط پر استوار کیے جا رہے ہیں، ہمارے کرکٹ اسٹیڈیم کو جدید بنانے کی بہت ضرورت ہے، محسن نقوی کی سربراہی میں یہ منصوبے مکمل ہوں گے، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں نئے منصوبے خوش آئند ہیں