مشرقی پاکستان میں قائدین کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، عبدالحق ہاشمی

145

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی دیگر پارٹیوں کے برخلاف سیاست کو دین کا کام سمجھ کر کررہی ہے، قوم ساتھ دے توجماعت اسلامی قوم کوحکمرانوں واسٹیبلشمنٹ اور آئی پی پیزکی لوٹ مار، مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسز، ناانصافی، لاقانونیت سے نجات دلائے گی، ہڑتالوں ،راستوں کی بندش کی وجہ سے بلوچستان کے نہتے عوام کی روزمرہ زندگی میں مشکلات آرہی ہے، قیمتوں میں بھی اضافہ ہوامافیازکی وجہ سے خوردنی اشیاء، پیٹرول کی قلت پیداہوگئی، حکمرانوں کو بیانات، وعدے و اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرنے چاہیے، عوام، احتجاج کرنے والوں کو دھمکیوں کے بجائے حقوق دلاکر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اُٹھانے چاہیے، مشرقی پاکستان میں جماعت اسلامی کے قائدین کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، عوام مشرقی پاکستان کے عوام کی طرح ظلم ،آمریت اورفسادکے خلاف جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی کی قیادت میں ظلم وجبر لاقانونیت آمریت سے بہت جلد نجات حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مقتدر قوتیں قوم کو دھمکیاں دے کر طاقت کا استعما ل کرکے قوم کو فتح کرنا چاہتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے حکمران قوم کوصرف خوشخبریاں سنا رہے ہیں عملی کام کے بجائے بے عمل وعدوں بے عمل اعلانات کر رہے ہیں۔