بنگلہ دیش کے آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

222
ڈھاکا: بنگلا دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ ملک میں ایک عبوری “اتحادی” حکومت قیام کریں گے، جس میں سیاسی جماعتوں کی شرکت ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران وقار الزماں نے کہا کہ 76 سالہ شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہو کر بھارت چلی گئیں ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد اپنی بہن کے ساتھ ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر سرحد پار بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کیلیے روانہ ہوگئیں۔

بنگلا دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزماں کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مفید بات چیت جاری ہے، ہم عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ جلد از جلد کریں گے۔ صدر محمد شہاب الدین سے بات کریں گے تاکہ صورتحال کو حل کیا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش احتجاجات اور تشدد کی لپیٹ میں ہے جس میں اب تک کم از کم 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

بنگلہ دیشی کے آرمی چیف کی جانب سے طلبہ کو یقین دلایا گیا کہ وہ تشدد ترک کریں، سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کے خلاف اُن کی تحریک کے دوران جو لوگ ریاستی اداروں کے ہاتھوں جان سے گئے ہیں ان کے حوالے سے انصاف کیا جائے گا۔