راولپنڈی میں 10ویں روز نان اور حلوے سے شرکا کی تواضع

69

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت) راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 11 ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ شرکا مطالبات کے لیے ڈٹ گئے، اس حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی جبکہ امیر جماعت اسلامی نے‘‘ بل نہ بھرو تحریک‘‘شروع کرنے بھی عندیہ دیا ہے۔بھاری بھر کم بجلی کے بلوں سمیت دیگر 10 مطالبات منوانے کے لیے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کی جانب سے دیے گئے دھرنے کا آج11 واں روز ہے۔راولپنڈی میں بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہے، ناشتے میں نان اور گرم گرم حلوے سے شرکاء کی تواضع کی گئی جبکہ کارکن ناشتے کے بعد تازہ دم ہیں اور کہتے ہیں کہ مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔