کوئٹہ میں دھرنے کیلیے حافظ نعیم کی اجازت کے منتظر ہیں‘ زاہد اختربلوچ

82

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ اسلام آبادمیں بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ اور نارواآئی پی پیز لٹیروں کے خلاف حق دو عوام کوجماعت اسلامی کا عوامی انقلابی دھرنا شروع ہے جس رکن نے بھی دھرنا میں شرکت نہیں کیا وہ دھرنے میں لازمی شرکت کریں دھرنے میں شرکت ہر رکن کیلئے لازم ہے کوئٹہ میں بھی بہت جلد مرکزی امیر کی کال وحکم پر جلد دھرنا شروع کیا جائیگا عوام کے مسائل ہر آوازاُٹھانے والی صرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی بدعنوانی سے پاک اور عوام کے مسائل پر اخلاص ونیک نیتی سے آوازاُٹھانے والی ملک گیر منظم حقیقی عوامی اسلامی پارٹی ہے کسی بھی جگہ دھرنے کے انعقادیا راستوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سخت رد عمل دکھا یاجائیگا حکمرانوں کو ہر صورت ہمارے عوامی جائز قومی مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب اور وفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ میدان میں صرف جماعت اسلامی ہے جو سیٹ ،اقتدار،لیڈر بچانے ،لیڈر کی مقدمات ختم ورہائی ،مفادات کیلئے نہیں صرف بجلی قیمتوں،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ بڑھانے اور آئی پی پیز معاہدوں کے ذریعے لوٹ مار ختم کرنے کیلئے ہیں آئی پی پیز معاہدوں میں شامل قوتوں کو سامنے لاکر قرارواقعی سزادیکر جائیدادضبط اور ملک بدرکیا جائے ۔دیگرموروثی پارٹیوںکا احتجاج سیٹ ،قائد،مفادات وحکمرانی کے حصول کیلئے ہیں حکمران ومقتدرقوتیں خود پر لگے ٹیکس کم کرنا چاہتے ہیں نہ مراعات ،مفت خوری میں کمی لانے کیلئے تیار ہیں سرمایہ داروں پر ٹیکس کے بجائے تنخواہ دار مزدوروں وملازمین اورکم آمدنی والوں پر ٹیکس ،بجلی قیمتیں اورمہنگائی بڑھارہے ہیں ہم ان مظالم کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں اگر عوام نے ساتھ دیاتو حکمرانوں کو مجبور کریں گے کہ عوام کو ریلیف دیں بصورت دیگر غریب غریب تراورامیروں حکمرانوں مقتدرقوتوں کی لوٹ مار میں کمی آئیگی بلکہ ان کے سرمایہ وجائیداد اضافہ ہی ہوتاجائیگابھاری سودی قرضوں ،قیمتوں اورحکمرانوں کے روزافزوں مراعات ومفادات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ آئی ایم ایف ،حکمران ،نیشنل وانٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ ملکر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں سب آپس میںملے ہوئے ہیں روکھنے والاصرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی ملک کے پچیس کروڑعوام کی آوازبنکر حکمرانوں مقتدر قوتوں سے حقوق چھین لیگی جب تک عوام حقوق کیلئے بیدارنہیں ہوگی تبدیلی آئیگی نہ حقوق ملیں گے جماعت اسلامی اقتدارمیں نہیں آئی سب نے اقتدارمیں بار بارآکر صرف وعدے اولوٹ مار کیے عوام کو حقوق ملی، قرضے ختم ہوئے نہ مہنگائی بے روزگاری میں کمی آئی ۔انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلائیگی لٹیروں کا راستہ روکھے گی اور بدعنوان اسٹبلشمنٹ وحکمرانوں کا حتساب کریگی ۔