کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لوڈشیڈنگ‘کے الیکٹرک کی عوام دشمنی،گیس وبجلی کے بھاری بل، ظالمانہ سلیب سسٹم، آئی پی پیز سے عوام دشمن معاہدوں، ظالمانہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے و تاجروں پر ٹیکسزکے خلاف کراچی میں گورنر ہاؤس پر جاری دھرنا دوسرے دن بھی جاری رہا،امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے ہفتہ کی شب گورنر ہاؤس کے سامنے ہی گزاری اور وہی قیام کیا، اتوار کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد درس قرآن کا اہتمام کیا گیا اور شرکا کے لیے ناشتے کا بھی انتظام کیا گیا۔