آج سے تقریبا 40 سال قبل سعودی عرب کے شہر ریاض میں اسلامی کتب کی اشاعت کا منفرد ادارہ “” دارلسلام”” کے مینجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد کی سربراہی میں ایک چھوٹے سے کمرے اور انتہائی محدود مالی وسائل کے ساتھ سنگ بنیاد رکھا گیا۔ جو آج ایک تناور شجر کی مانند عالمی معیار کے لحاظ سے دنیا بھر میں منفرد اور اعلی اسلامی کتب کی اشاعت کا مقام بھی حاصل کر چکا ہے۔ دارلسلام انٹرنیشنل “” دنیا کا ایک عظیم ترین عالمی کتب کی اشاعت اور ریسرچ کے حوالے سے مکمل طور پر ایک اسلامی اور دینی کتب کی اشاعت کے ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس وقت دنیا بھر کی 22 عالمی زبانوں میں مترجم قرآن مجید اور دینی کتب شائع کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے۔ دارلسلام قرآن پرنٹنگ کمپلیکس “” لاہور کے کوٹ عبدلماک کے علاقہ میں 15 ایکڑ اراضی کے وسیع ترین حصے پر مشتمل ہے، اس وقت اس ادارہ سے منسلک اسٹاف کی تعداد تقریبا ایک سو پانچ سے تجاوز کر گئی ہے اور آنے والے وقت میں مزید اسٹاف کا اضافہ بھی ممکن اور متوقع ہے۔ دارلسلام قرآن پرنٹنگ کمپیلکس “” کا ادارہ اب تک تقریبا” 4 لاکھ سے زائد قرآن پاک کے نسخے پرنٹ کرنے کی سعادت بھی حاصل کر چکا ہے اورایک محطاط اندازے کے مطابق سالانہ ایک لاکھ سے زائد قرآن پاک کی پرنٹنگ ہوتی ہے۔ “”قرآن پاک”” کی اشاعت کے لئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ مشینری جاپان اور جرمنی سے امپورٹ کی گئی ہے، اور قرآن پاک کی اشاعت کے لئے اعلی کوالٹی، معیار اور ”لائف ٹائم“ پیپراستعمال کیا جاتا ہے۔ قرآن پاک کی اشاعت کے لئے پیپر برازیل، چائنہ، انڈونیشیا اور دوبئی سے منگوایا جاتا ہے۔”دالسلام قرآن پرنٹنگ کمپیلکس “” اس وقت اسلامی کتب کی اشاعت کا عالمی ادارہ بن چکا ہے، “”کنگ فہد ہولی قرآن کمپیلکس سعودی عرب کے بعد دارلسلام قرآن کمپیلکس کو سب سے زیادہ زبانوں میں قران پاک کے تراجم شائع کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دارلسلام قرآن پرنٹنگ کمپیلکس کی طرح دارالسلام ریسرچ سنٹر بھی امت اسلامیہ کے لئے قیمتی اثاثہ ہے۔ دارالسلام ریسرچ سینٹر کا محل وقوع بہت ہی خوبصورت اور اہم ہے یہ ادارہ لوئر مال لاہور نزد سکریٹیریٹ واقع ہے۔ اس ادارے کو قائم کرنے کا بنیادی مقصد بھی خدمت دین اور دین اسلام کی تعلیمات اور فروغ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس کو مزید وسعت دینا ہے،
دالسلام قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کے مینجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدلمالک مجاہد کی اور ان کے خاندان کی یہ خوش قسمتی اور اللہ کا خاص کرم اور عنائت بھی ہے، اور اللہ تعالی کی ذات اقدس کا یہ احسان عظیم بھی ہے کہ اس نیک اور صالح کام کی تکمیل کی ذمہ داری کا سہرا بھی ان کے کاندھوں پر ڈالا۔ اور اس کی تکمیل اور کامیابی کے دروازے بڑی تیزی کے ساتھ ان کے لئے کھلتے گئے، اس ادارہ سے منسلک مکمل اسٹاف کی ان کے ساتھ مکمل راہنمائی، دیانتداری اور مخلصی ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے اور ان شاء اللہ رہے گئی، آخر میں ان کے ادارہ کے لئے یہ دعا بھی ہے کہ اللہ پاک اس ادارہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی سے ہمکنار کرے۔