بھارت کا 5اگست کا اقدام عالمی برادری کے منہ پرتماچہ ہے ‘اسلم فاروقی

126

کراچی (پ ر) تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت کا 5اگست کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور عالمی برادری کے منہ پر تماچہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے بھارت کے 5اگست2019 کے غیر قانونی اور ظالمانہ اقدام کے پانچ سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کے حوالے سے ایم کیو ایس سی کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے اپنی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی اور بھارتی جارحیت 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کے خلاف منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے مزیدکہاکہ پانچ اگست 2019 ء وہ سیاہ ترین دن ہے پاکستان کے عوام اس غیر قانونی و ظالمانہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں‘ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔