نیب کراچی کا سیکرٹری ایچ ڈی اے حیدرآباد کیخلاف لیٹر جاری

107

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری کے مطابق نیب کراچی نے سیکرٹری ایچ ڈی اے حیدرآباد عبدالمنان شیخ کے خلاف سخت ترین لیٹر ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے حیدرآباد کے نام جاری کیا۔ کہ عبدالمنان شیخ کا سروس ریکارڈ، فیملی تفصیلات، اثاثہ جات، پروموشن ریکارڈ، شناختی کارڈ، سورس آف انکم،سیلری ریکارڈ،گاڑیوں کی تعداد، نوکری کے علاوہ کوئی کاروبار، بینک اکاؤنٹس، ڈپارٹمنٹل انکوائری، کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے حیدرآباد سے نیب کراچی نے طلب کیا ہے۔5 اگست کو عبدالمنان شیخ کا تمام تر ریکارڈ نیب کراچی نے طلب کی اگر کسی قسم کی فارجری کاغذاتوں میں ہیرا پھیری یا ریکارڈ مقرر تاریخ تک نہ پہنچایا گیا تو نیب کی شک 31 NAO اور 1999 کے تحت دس سال کی سزا دی جائے گی۔ عبدالمنان شیخ کے خلاف لوکل گورنمنٹ سندھ کراچی اینٹی کرپشن اور نیب کے مزید انکوائریاں چل رہی ہیں۔مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد نے سال 2022ء سے عبدالمنان شیخ، سابق اسٹنٹ ڈائریکٹر P&DC وسیم احمد صدیقی، سابق ڈائریکٹر P&DC شاہد پرویز میمن، کیئر ٹیکر HDA نوید مرتضٰی، سرفراز احمد شیخ،ارشد احمد صدیقی،اسٹنٹ ڈائریکٹر P&DC ندیم شاہنہ ودیگر HDA افسران کے خلاف۔نیب،اینٹی کرپشن، چیف سیکرٹری، لوکل گورنمنٹ سندھ کو HDA میں کرپشن کرنے کے خلاف مختلف درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔جن کی انکوائریاں چل رہی ہیں۔