سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر اور گردونواح میں ہفتے کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش سے سیپکو کے درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے، بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جو تالاب کا نقشہ پیش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سخت گرمی حبس سے ستائے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔