تحریک انصاف آئین پاکستان کا حکومتی اتحاد سے رابطے کا فیصلہ

111

اسلام آبا د(آن لائن)آئین و قانون کی حکمرانی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے اپوزیشن اتحاد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے رابطوں اور ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن وفد کو حکومتی اتحاد سے ملاقات کر نے کا ٹاسک مل گیا ہے ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد اور حکومتی اتحادیوں کے درمیان مذاکرات میں اہم بریک تھرو سامنے آیا ہے ،محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطے کرنے اور ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے رابطوں کا اصولی فیصلہ کیا ہے ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری سے مذاکرات کے لیے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے،محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے باضابطہ روابط اور مشاورت کرینگے۔ا س کے علاوہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں ایم کیو ایم ،ق لیگ ،استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت سے بھی ملاقاتیںکریں گے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔واضح رہے چند روز قبل تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنی ایک قرارداد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت تمام اسیر قائدین و کارکنوں کو فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ایک قرارداد میں بنوں واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔