اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور ترکمانستان کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں تیزی لانے پر دونوںممالک کے اعلیٰ حکام کا ایس آئی ایف سی کی زیر ِنگرانی”تاپی گیس پائپ لائن” منصوبے پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات کی ہے۔ منصوبے کے تحت ایک طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی جو ترکمانستان سے شروع ہو کر افغانستان میںداخل ہو گی، جہاں سے یہ پاکستان اور پھر بھارت تک پہنچے گی، تاپی گیس پائپ لائن کی کل لمبائی1,814 کلومیٹر ہے جو ترکمانستان سے افغانستان214 کلومیٹر، افغانستان سے پاکستان774 کلومیٹر اور پھر پاکستان سے پاک بھارت سرحد تک826 کلومیٹر ہو گی۔ اس پائپ لائن کی گنجائش 33 بلین کیوبک میٹر گیس ہوگی جو 10,000 کلوپاسکل کے ورکنگ پریشر پر کام کرے گی، یہ منصوبہ توانائی کی لاگت میں کمی، صنعتی ترقی کے فروغ، روزگار اور اقتصادی ترقی کے ذریعے سے محفوظ پاکستان، مضبوط پاکستان کے عزم کا ترجمان ہے، مختلف شعبوں کی ترقی اور مجموعی معاشی استحکام کے لیے قابل اعتماد سستی توانائی کی فراہمی صنعتوں کے لیے بہت ضروری ہے۔اس موقع پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دوطرفہ علاقائی استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو جلد تکمیل کرے گا۔