ٹرن اوور ٹیکسز ایس ایم ایز کی ترقی میں رکاوٹ ہیں، ولی اللہ

92

کراچی (کامرس رپورٹر) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ترقی میں ٹرن اوور ٹیکسز بڑی رکاوٹ ہیں،بجلی و گیس کی بڑھتی شرح کے باعث ایس ایم ایز سیکٹر شدید بحران کا شکار ہے، سیکڑوں چھوٹی صنعتیں بند ہونے سے ہزاروں افراد بیروز ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر ایس ایم ای فائونڈیشن ولی اللہ خان نے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز پیداوار کے مختلف مراحل کے لئے مختلف آزاد اداروں پر انحصار کرتے ہیں، خام مال کی فراہمی سے لے کر تقسیم اور خوردہ تک ہر ایک ٹرانزیکشن پر ٹرن اوور ٹیکس لگنے سے پورے پیداواری سلسلے میں ٹیکس کا بوجھ بڑھتا ہے ، مشترکہ ٹیکس سے ایس ایم ایز کے اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کی مصنوعات عمودی طور پر مربوط کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگی اور مارکیٹ میں کم مسابقتی ہوتی ہیں، ٹرن اوور ٹیکس کی وجہ سے عائد مالی دبائو ایس ایم ایز کے اپنے کاروبار میں دوبارہ سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت کو محدود کردیتا ہے اور ایس ایم ایز کو توسیع، نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا یا اپنی افرادی قوت کو بڑھانا مشکل ہوجاتا ہے،آخر میں ولی اللہ خان نے کہا کہ ایس ایم ایز سیکڑ سے ٹیکسز کا بوجھ کم کرکے پاکستان ایک زیادہ جامع اقتصادی ماحول کو فروغ دے سکتا ہے۔