پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ:سرسید ایکسپریس کو یکم ستمبرسے بحال کرنے کا فیصلہ

385
restore Sir Syed Express

لاہور: ریلوے انتظامیہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی کینٹ – راولپنڈی-کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس (35UP /36DN) کو یکم ستمبر2024 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق سرسید ایکسپریس (35UP) کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہو کر حیدرآباد،خانپور، خانیوال، فیصل آباد،سانگلہ ہل، وزیر آباد،گجرات، جہلم سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات8 بج کر 55 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی-

اسی طرح سر سید ایکسپریس (36DN) راولپنڈی سے دوپہر1 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 1 بج کر 50 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی -یہ ٹرین ایک اے سی سلیپر ایک اے سی بزنس ایک اے سی اسٹینڈرڈ چار اکانومی کلاس کوچز ایک ڈائیننگ کار ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی-

سرسید ایکسپریس کے ڈرگ روڈ، حیدرآباد، روہڑی،بہاولپور، خانیوال،فیصل آباد،سانگلہ ہل، حافظ آباد،وزیر آباد، گجرات، جہلم اسٹاپ ہوں گے- جبکہ یہ ٹرین راولپنڈی سے کراچی جاتے ہوئے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر بھی اسٹاپ کرے گی۔