محمود اچکزئی عمران خان کے نمائندہ بن کر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کرینگے، خواجہ آصف

152
founder PTI is non-political

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی عمران خان کے نمائندہ بن کر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ محمود اچکزئی کی جانب سے عمران خان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی شو میں ہی بتا دیا تھا کہ میری دانست میں یہ ممکن نہیں ہے کہ محمود خان اچکزئی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے  ساتھ مذاکرات میں عمران خان کے نمائندہ بنیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی صاحب یہ سوال آج قومی اسمبلی میں ملاقات میں پوچھا،ا ن کا جواب نفی میں تھا کہ وہ یہ کردار ادا نہیں کر سکتے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔