بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستان دشمنی میں اوچھی حرکتوں پر اُتر آئے

239

نئی دہلی:بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستان دشمنی میں اوچھی حرکتوں پر اُتر آئے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صحافی کی جانب سے ہربھجن سنگھ کی بالنگ پر سابق پاکستانی کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے چار چھکے مارنے کی تصویر لگائی، جس پر بھارتی اسپنر نے گری ہوئی  حرکتیں شروع کردیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہربھجن سنگھ کی  جانب سے ایک پوسٹ میں اخبار کی تصویر شیئر کی گئی، جس میں 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملے کی تصویر لگی ہوئی تھی۔ ہربھجن سنگھ نے صحافی کی ٹوئٹ پر انتہائی غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے جواب دیا کہ کھیل میں تو کامیابی یا ناکامی ہوتی رہتی ہے لیکن اس مسئلے کا کیا؟ یہ میں تمہیں بتاتا ہوں۔ اس کے بعد ہربھجن سنگھ نے ذومعنی باتیں کرنا شروع کردیں۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ہربھجن سنگھ کے زہر اگلنے کے بعد  کہا گیا کہ اتنا زہر اچھا نہیں ہوتا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بہت جلد آپ کو کوئی نشست دے گی۔