کراچی کے بعد اسلام آباد کی خواتین کیلئے بھی پنک بسیں چلانے کا اعلان

337

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7اگست سے طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص پنک بسیں دستیاب ہوں گی، یہ پنک بسیں تمام بڑے راستوں پر چلیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان ٹرانسپورٹس سے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی حوصلہ افزائی ہو گی، اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر پنک بسیں چلنے سے دیہی علاقوں کو شہری مراکز بشمول تعلیمی اداروں سے منسلک کرنیمیں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔