جماعتِ اسلامی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمن

264
squeezing the blood of the people

پاکستان جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ بڑے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ تاریخ بتاتی ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں ایسے پلیٹ فارمز کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا “کچھ مسائل پر ہمارا موقف اپوزیشن پارٹیوں جیسا ہوگا اور ہم ان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، لیکن ہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔”

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگی بجلی کے بلوں اور زیادہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے تاہم حکومت ان کے خدشات کو دور کرنے اور راولپنڈی دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ جو پارٹیاں اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہیں وہ بعد میں اپنے مفادات میں کام کرتی ہیں، جس سے مقصد کو نقصان پہنچتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا “حکومت یہ بھی سوچتی ہے کہ ہم یہاں ایک یا دو دن کے لیے آئے ہیں، لیکن میں انہیں بتا دوں: ہم اپنے مطالبات پورے ہونے تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔” حکومت نے ہم سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی لیکن ہم نے ان سے کہا کہ ہمیں آئی پی پیز کے معاہدے دکھائیں۔

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ”ہمیں بھروسہ ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں میں کچھ مشکوک ہے جماعت اسلامی مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دھرنے جاری رکھے گی۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی پارٹی کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی؛ تاہم وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کریں گے۔