سانگھڑ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، امام الدین شوقین

255

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر سابق سینیٹر و چیئرمین آئل اینڈ گیس سوشل ویلفیئر کمیٹی ڈسٹرکٹ سانگھڑ ملک امام الدین شوقین سے نیشنل پریس کلب کے وفد نے صدر نیشنل پریس کلب غلام مصطفی ترین کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد نے ملک امام الدین شوقین کی خدمات پر ان کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور ضلع کے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ملک امام الدین شوقین کا کہنا تھا کہ کہ انہوں نے اپنے چیئرمین شپ کے دور میں اسلام آباد میں جہدوجہد کرکے کے ایک ارب 50 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی اور کمیٹی کے تمام اسٹیک ہولڈز میں بلاتفریق ترقیاتی اسکیمیں تقسیم کیں جن میں ایجوکیشن کے سینٹرز صحت کے مراکز مواصلات آراو پلانٹس کو اہمیت دی گئی پہلی بار عوام کے سامنے تمام اسکیموں کی پوزیشن واضح کی گئی کہ جو بھی چاہے اسکیم کا دورہ اور اس پر لگنے والی رقم کی تفصیل بھی حاصل کر سکتا ہے، پہلی بار صاف شفاف ٹینڈز کرائے بغیر کسی سیاسی مقاصد اور پریشر کے بلاتفریق کام کروائے ہیں، اب پارٹی کی مرضی ہے کہ وہ مجھے یا کسی کو بھی اس عہدے کے لیے نامزد کرے۔ اُمید ہے کہ جو بھی نامزد ہو بلاتفریق سانگھڑ کی عوام کی خدمت کرے، ہمارا ضلع زراعت کے ساتھ گیس و تیل کی دولت سے مالا مال ہے، ہمارے ضلع کی عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولیات ملنا ان کا حق ہے جس کے لیے میں بے بے پناہ جہدوجہد کی۔