لاڑکانہ : پولیس نے لاپتا بچے کا کھوج لگاکر اہل خانہ سے ملادیا

66

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کا احسن اقدام۔ لاپتا بچے کا کھوج لگاکر اہل خانہ سے ملادیا۔ پولیس نے تھانہ دڑی کی حدود سے 2 سالہ زکریا کی گمشدگی والی اطلاع پر سوشل میڈیا، کیبل نیٹ ورک، مددگار بیس اور کنٹرول روم سمیت متعلقہ تھانہ دڑی کے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لاپتا بچے کو کھوج کر والد جاوید میمن کے حوالے کردیا، پولیس کی بروقت کارروائی اور تعاون پر اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں نے پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی حیدری پارس بکھرانی اور ایس ایچ او دڑی انسپکٹر گلزار علی برڑو سے اظہار تشکر کیا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے شاباشوں کے پیغامات جاری کرتے ہوئے والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔