شوگرایڈوائزری بورڈ کی 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش

113

 

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزارمیٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کر دی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی سے چینی برآمد کرنے کی منظوری لی جائے گی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویرحسین کی زیرصدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ اور شوگر ایکسپورٹ مانیٹرنگ کابینہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا ہے کہاکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی) ای سی سی(کو ملک میں شوگر انڈسٹری کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا ۔ رانا تنویرحسین کا کہنا تھا چینی کی برآمد کی اجازت دینے یا منسوخ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کرے گی، بورڈ نے برآمد کی مدت 45دن سے بڑھا کر ساٹھ دن کرنے کی سفارش کی۔