کریم فلیکسی رائیڈ ،،صارفین اب خود کرایہ طے کریں گے

199

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ کے علمبردار کریم نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،فیصل آباد اور ملتان میں شاندار کامیابی کے بعد کراچی میں فلیکسی رائیڈ آپشن متعارف کرادیا ہے،جسے صارفین اور کپتانوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے ،فلیکسی رائیڈ ایک نیا ہیلنگ آپشن ہے،جہاں صارفین اور کپتان دونوں کو اپنی پسند کے کرائے کے انتخاب کی آذادی حاصل ہوگی ،فلیکسی رائیڈ تین کٹیگریز فلیکسی گو،فلیکسی گو منی،فلیکسی بائیکس اور فلیکسی رکشہ پر مشتمل ہے۔جبکہ فلیکسی رائیڈ،گو اور گو منی کی کٹیگری میں دستیاب ہوگی۔گو پریمیم کٹیگری میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،اور یہ پہلے سے موجود متفرق کرایہ پر مبنی مارکیٹ پلیس ماڈل کے تحت دستیاب ہوگی ،فلیکسی رائیڈ کی بکنگ کے وقت صارفین کو اوسط کرایہ دکھایا جائیگا،جس میں وہ اضافہ یا کمی کرسکتے ہیں۔ایک بار صارف کی جانب سے کرایہ منتخب کئے جانے کے بعد اسے علاقے میں موجود متعدد کپتانوں کو بھیجا جائیگا،جس سے وہ رائیڈ کو قبول کرنے یا پھر جواب میں اپنی پسند کا کرایہ بھیج سکیں گے۔کرائے کی مماثلت کے نتیجے میں صارفین کو ان کے سفر کے آغاز کیلئے کپتان کا انتخاب کرلیا جائیگا۔
کراچی میں فلیکسی رائیڈ کے آغاز کے حوالے سے کریم پاکستان کے جنرل منیجر رائیڈ ہیلنگ عمران سلیم نے کہا کہ ’’ہم کراچی میں اپنے صارفین کیلئے فلیکسی رائیڈ لانے کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں،کیونکہ ہمارے اس اقدام کو پاکستان کے دیگر شہروں میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔