کراچی نمائش میں لاکھانی سلک کا اسٹال خواتین کی توجہ کا مرکز ہوگا

187

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میں جمعہ 2اگست سے شروع ہونے والی “مائی کراچی نمائش میں پاکستان میں بہترین کپڑے تیار کرنے والی کمپنی لاکھانی سلک ملزہال نمبر5میں اپنا اسٹال قائم کرے گی۔لاکھانی سلک ملز کا اسٹال نمبر 5A9 اور 5A16 ہوگا جہاں لاکھانی کے تیار کردہ بہترین ملبوسات موجود ہونگے اور ہرسال کی طرح لاکھانی کا اسٹال خواتین کی بھرپور توجہ کا مرکز ہوگا۔ اس حوالے سے لاکھانی سلک ملز کے ڈائریکٹر فرحان لاکھانی نے بتایا کہ ہم سال مائی کراچی نمائش میں اپنا اسٹال لگاتے ہیں تاکہ نمائش میں آنے والے ملکی اور غیرملکی خریدار کو پاکستان میں تیار ہونے والا بہترین کپڑا دیکھیں اور خریدیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاکھانی سلک ملز کے تیار کردہ سوٹ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پسند کئے جاتے ہیں۔