گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم کاکراچی کا دورہ

241
گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کا آغا خان جم خانہ اکیڈمی کا دورہ کرنے کے بعد لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی( اسپورٹس رپورٹر)گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم نے آغا خان جم خانہ کرکٹ اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کی۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آغاخان جم خانہ کرکٹ اکیڈمی کے اسپورٹس کورڈینیٹر صابر خان کے توسط سےآاغا خان جم خانہ میں نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔آغاخان جم خانہ کے کوچ جاوید منصور نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے انڈر 19 کھلاڑیوں کو ایک جامع سیشن کرایا۔ سب سے پہلے تمام بلے باز احمد شکور ‘ شعیب سکندر ‘ سہیل ولی ‘ شعیب رفیق ‘ مزمل ‘ شہے مرید ‘ یحیی نزیر ‘ عبدالحغیظ ‘ یوسف ولی اور فاروق وغیرہ نے بیٹنگ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ علیضہ صابر جنہوں نے پاکستان وومن انڈر 19 ورلڈ کپ 2023 ساوتھ افریقا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بہترین بیٹر نے گوادر کرکٹ اکیڈمی بولرز کا سامنا کیا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیشن کے حوالے سے کوچ نے کہا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بچے بہت ٹیلنٹڈ ہیں اور اکیڈمی انتظامی کی کراچی ٹور سے ان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔