کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارش بند ہوئے کئی گھنٹوں گزر گئے لیکن کے الیکٹرک کے 220 سے زائد فیڈرز، پی ایم ٹیز اور مقامی فالٹ سے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہے اور صرف 50فیڈرز ہی بحال ہوسکے ہیں۔ کورنگی اور بن قاسم میں 44 فیڈرز بند ہوئے جبکہ گلستان جوہر میں بھی 24سے زائد فیڈرز اور بلدیہ، ڈیفنس،اورنگی ،سرجانی،گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں فیڈرز بند ہیں، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہیں۔ دوسری جانب کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ بارش کے بعد کے الیکٹرک کانظام مستحکم ہے اور بجلی بحالی کاسلسلہ جاری ہے، 2100 میں سے 100 سے کم فیڈر حفاظت کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔