سکھر (نمائندہ جسارت) این ایل ایف پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید نظام الدین شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی سید کرم علیشاہ وفات پا گئے، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، نائب امیر ضلع ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری ،عبدالحلیم تنیو،ریلوے پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو نے روہڑی رہائشگاہ پہنچ کر سید نظام الدین شاہ سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہارِ افسوس و تعزیت کیا۔انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی ۔