چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہونا چاہیے، عمر ایوب

300

راولپنڈی:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کیلئے ہم راکٹ لانچرز لے کر اڈیالہ جیل پر حملہ نہیں کر سکتے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہونا چاہیے، بشری بی بی کی رہائی ہونی تھی لیکن نیب نے نہیں ہونے دی۔

عمر ایوب نے کہاکہ   تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے واضح کیا ہے کہ فوج عوام میں سے ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریاں پیدا کر رہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مہنگے داموں پاور پلانٹس لگائے ہیں، آصف زرداری نے ایوان صدر کا 88 کروڑ روپے بجٹ بڑھایا ہے، عوام کیلیے ٹیکسز اور اپنے لیے ان کے مزے ہیں۔