تہران (صباح نیوز)پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی وڈیو سامنے آگئی۔گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔تقریب میں ترک وزیر خارجہ اور حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی شریک تھے۔ ایرانی صدارتی حلف برداری کی تقریب کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ترک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو شہید اسماعیل ہنیہ سے ملوا رہے ہیں۔