کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کیلیے نئی اسکرونٹی کمیٹی تشکیل

91

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی جانچ پڑتال اور کلبوں کی اسکرونٹی کے لیے نئی اسکرونٹی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی جانچ پڑتا ل کے لئے بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی کے چیئر مین محفوظ الحق نے ذاتی وجوہات پر کام کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی از سرنو تشکیل دیتے ہوے محمد اشفاق کو چیئرمین مقرر کیا ہے جبکہ اسلام خان نیازی اور وسیم الرحمان ممبران ہوں گے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اُمید کرتی ہے کہ نئی اسکروٹنی کمیٹی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کرجلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔