بھارت: 5سالہ بچہ اسکول میں پستول لے آیا‘ گولی چلنے سے طالب علم زخمی

182

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 5 سالہ بچہ اپنے بیگ میں پستول رکھ کر اسکول لے گیا جہاں اس سے گولی چلنے سے طالب علم زخمی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں 5 سالہ بچہ نرسری جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بچے سے اتفاقیہ گولی چلی جو تیسری جماعت کے طالب علم کو جالگی۔پولیس کے مطابق گولی بچے کے بازو پر لگی جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے اور اس کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے اسکول پہنچ کر پرنسپل کو حراست میں لے لیا جس سے بے پروائی برتنے پر پوچھ گچھ جاری ہے۔