بھارت میں تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 151ہو گئی

132
بھارت میں تودے گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں منتقل کی جارہی ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں شدید بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 151ہو گئی۔ بھارتی فوج کے تقریباً 600 اہلکاروں نے سیکڑوں لاپتا افراد کی تلاش اور امداد کی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ دوسری جانب کیرالا میں حکام کا کہنا تھا کہ شدید بارش کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے چیئر مین ملک ارجن کھرگے نے بھی ویانڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کو قومی آفت قرار دیا ہے۔ شدید بارش کے باعث بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچا ہے اور آفت زدہ علاقے میں 200 مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔