کراچی کوسرسبزبناناہماراعزم ہے، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن

130
میونسپل کمشنر عبدالحمیدسہاگ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے ہمراہ پودالگارہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں 50 ہزار پودے لگانے کا سلسلہ جاری‘ شجرکاری مہم کے دوران چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یوسی 8 مشاعرہ پارک بلاک 12 میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو اور اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے پودا لگایا۔ ان کے ہمراہ چیئرمین فاروق نعمت اللہ، وائس چیئرمین سلال قریشی، ڈائریکٹر( باغات) ندیم حنیف ، ڈائریکٹر (ایڈمن) محمد علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جاوید علاقہ معززین طلبہ و طالبات اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی سی (سینٹرل) فواد غفار سومرو نے کہا کہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن 50 ہزار پودوں کا ایک بڑا ٹاسک پورا کر رہے ہیں اور کام ہوتے ہوئے نظر بھی آ رہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر یہ ایک اچھا اقدام ہے‘ ہماری پوری ٹیم کا تعاون ان کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پودے لگائیں اور جو پودے اور درخت موجود ہیں ان کا خیال رکھیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک اچھا ماحول دے سکیں۔ اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔آج مشاعرہ پارک میں ہم اربن فوریسٹ کے لیے درخت لگا رہے ہیں، ہم نے عزم کیا ہے کہ کراچی کے لیے پودے لگائیں گے اور کراچی کو سرسبز بنائیں گے۔