سکھر : انصاف کیلیے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے

130

سکھر (نمائندہ جسارت) پریس کلب پر انصاف کے حصول کے لیے مختلف احتجاجی مظاہرے، قریشی چوک کی رہائشی سیال برادری سے تعلق رکھنے والی مسمات غزالہ اپنی بیٹی آیت کائنات کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بااثر افراد کی جانب سے ان کے بیٹے فہیم سیال کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اپنے ساتھ اغواء کر کے لے گئے۔ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ میرے بیٹے فہیم سیال کو بحفاظت بازیاب کروا کر ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے، پنوعاقل گاؤں مہیسر پمپ کے رہائشی میرانی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین جن میں بانو میرانی، مسمات آمنہ، مسمات گونا نے سگے چچا کی جانب سے جھوٹا الزام عائد کر کے گھر نکال دیا اور ہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے کے خلاف مظاہرہ کیا اور تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں خیرپور گاؤں مانک سیال کے رہائشی سیال برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین معشوق علی سیال، مسمات گلستاں نے علاقے کے بااثر افراد کی جانب سے 6 سالہ شاہد علی سیال کو مدرسے جاتے وقت بلاجواز زبردستی اُٹھا کر قتل کرنے کی کوشش کرنے پر علاقے کے لوگوں کی جانب سے رک جانے پر پولیس اور بااثر افراد کی جانب سے حراساں اور دھمکیاں دینے جھوٹے کیس داخل کیے جانے پر مظاہرہ کیا اور تحفظ و انصاف کی اپیل کی۔