بھارت میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی‘2افراد ہلاک

287
بھارت میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئی ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مسافر ٹرین کی 18 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد قریبی علاقوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔حادثے کے بعد ٹریک کو بحال کرنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔ س دوران 5 ٹرینوں کو منسوخ جب کہ 4 کا عارضی طور پر راستہ تبدیل کردیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 مسافر ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔