لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ”معافی نہیں مانگوں گا” والا خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پہ اتر آیا ہے ‘شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگو۔
بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ”معافی نہیں مانگوں گا” والا خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پہ اتر آیا ہے ‘خود ساختہ انقلابی، فوج سے کس بات کے مزاکرات چاہتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے مجسمے توڑ کر، جی ایچ اور ائیر بیس پہ حملے کر کے، کوڑ کمانڈر کا گھر جلا کر فوج سے معافی مانگو مذاکرات نہیں۔ شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگو ، 9 مئی کا منظم منصوبہ، شہدا کی یادگاروں کی توہین، تنصیبات اور جی ایچ کیو پہ حملہ تنقید نہیں ریاست پہ حملہ ہوتا ہے‘فاشسٹ کی بات صرف صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے ‘اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ”فاشسٹ” سیاسی مخالف کو اذیت دینے کے لئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے ‘فاشسٹ وہ ہوتا ہے جس کو ”میڈیا پریڈیٹر”، آزادیاں ہڑپ کر جانے والا درندہ قرار دیا ہوتا ہے۔