مہنگی بجلی: کراچی کے تاجروں کا یکم اگست کو احتجاج کا اعلان

262

   کراچی: کراچی کے تاجروں نے یکم اگست کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کااثرنہ ہواتواگست کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرے، کیپسٹی چارجز،مہنگی بجلی کے خلاف یکم اگست کواحتجاج کریں گے، احتجاج اور ہڑتالیں غیرمعینہ مدت تک ہوں گی۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ اخراجات آمدن سے بڑھ چکی ہیں،حکومت فوری ریلیف دے، حکومت معاشی ایمرجنسی نافذکرے، بجلی کے بلوں کی وجہ سے تاجرمفلوک الحال ہوچکے ہیں۔