ژوب میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

285
Khyber Pakhtunkhwa: Earthquake

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔