سکھر،نان کسٹم پیڈ سگریٹس نذرآتش

118

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر میں ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس نذر آتش کر دی گئیں، ان لینڈ ریونیو حکام کے مطابق سگریٹس کی مالیت ساڑھے تیرہ کروڑ روپے سے زائد ہے جو مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی تھیں۔