سیالکوٹ ( مانیٹرنگ )سیالکوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منیجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق منیجر ارتضیٰ حیدر بینک سے 81 لاکھ روپے نکلوا کر آرہا تھا کہ ملزمان نے اس کا تعاقب کرکے پہلے لوٹا اور پھر مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا منیجر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔