بارش شروع ہوتے ہی  کراچی کے علاقوں میں بجلی غائب

256
Loadshedding

کراچی: بارش شروع ہوتے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں کے فیڈر ز ٹرپ کرگئے، عوام کو اندھیرے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ، بجلی غائب ہونے والے علاقوں میں لانڈھی ، ملیر، نیوکراچی، شادمان ٹاؤن، منگھوپیر ، اورنگی سمیت دیگر علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی غائب رہی ، جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہوئی ہے، کراچی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بارش ہونے کے امکانات  ہیں۔