الیکشن کمیشن اس وقت پاکستان کی سیاست کا نادان بچہ ہے، رہنما پی ٹی آئی

197
hands and fallen behind the judiciary

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا آئین پر چلنے کا دل نہیں کر رہا،الیکشن کمیشن اس وقت پاکستان کی سیاست کا نادان بچہ ہے، رجیم چینج میں کھلا کھلا مداخلت ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ بیرونی مداخلت ہونے میں اداروں کا نیوٹرل ہونا نہیں بنتا،ہماری آنکھوں کے سامنے سابق وزیراعظم کو گولیاں لگیں اور ہماری آنکھوں کے سامنے رجیم چینج آپریشن ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ادارے نیوٹرل ہو جائیں، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہو لیکن ایسا نہیں ہوا۔