لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نو مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔