فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ میں اضافہ کر دیا

298
Pakistan's long-term foreign currency rating

فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی ہے،معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ ریٹنگ ایجنسی نے تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان کیلئے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا۔

فچ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی بیرونی فنڈنگ رسائی بہتر ہوئی ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی۔

فچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل چین، سعودی عرب اور یواےای سے باہمی معاہدوں کےقرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔

فچ کا بتانا ہے کہ پاکستان نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کےلیے پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کےلیے مزید 3 فیصد اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو انرجی شعبے، ریاستی ملکیتی اداروں میں اسٹرکچرل اصلاحات اور زرعی آمدن پر ٹیکس لگانےکے لیے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ فچ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوگا، عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے اور کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجرا بھی بہتر ہو سکے گا۔